سائفر خفیہ دستاویز تھا جھٹلایا نہیں جاسکتا ہے کہ اس کی ایک کاپی غائب ہے، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ سائفر خفیہ دستاویز تھا جھٹلایا نہیں جاسکتا ہے کہ اس کی ایک کاپی غائب ہے۔

کسوٹی  نیوز کے مطابق حکومت کے ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر لہرا کر اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، بہتر ہوتا عدلیہ اس کیس کو قومی سلامتی سے جوڑتی اور کیس ری ٹرائل کے لیے بھیجتی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ چیلنج کرنا ہے یا نہیں تفصیلی فیصلے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ واضح بتانا چاہتے ہیں کہ قومی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، ایسے لوگوں کے لیے کسی خانے مین کوئی معافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سنجیدہ مسئلہ ہے، ملکی سالمیت اور سیکیورٹی قومی سلامتی سے جڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed