پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے روبینہ خالد کو چیرپرسن انکم سپورٹ پروگرام بننے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مالی طور پر غیر مستحکم افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ ان خیالات اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نسیم گل زرگر نے اپنے بیان میں کیا ہے ۔ سینئر رہنماء نسیم گل زرگر نے کہا ہے کہ ایک جیالی رہنماء روبینہ خالد کی خدمات کا اعتراف کر تے ہوئے انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سونپا قوم کیلئے نیک شگون ہے وہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں گی کیونکہ وہ عوام کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ کی نئی چیئرپرسن روبینہ خالد زیادہ سے زیادہ مالی لحاظ سے غیر مستحکم افراد کو اس پروگرام میں میں شامل کر کے ان کے مسالی مسائل کا مداوا کریں گی ۔ نسیم گل زرگر نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے روبینہ خالد کو چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ مقرر کرنے کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنے قائد کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔