شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں ایکس ٹویٹر کو بلاک کرنے کے خلاف دائررٹ پر متعلقہ اداروں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔بدھ کے روز جسٹس ایس ایم عتیق اورجسٹس سید ارشد علی پرمشتمل دورکنی بنچ نے نعمان محب ایڈوکیٹ کی رٹ کی سماعت کی۔ ۔دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے بغیر کسی وجہ کے ایکس ٹویٹر کو بند کیا ہے۔یہ ایک سوشل میڈیا مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ہے۔ جو خبروں، تفریح اور کاروبار کیلئے مارکیٹنگ کا ایک ذریعہ ہے جسے نہ صرف سرکاری افسران واہلکاربلکہ ملٹی نیشنل کمپنیز، صحافی ودیگر شخصیات اور عام لوگ بھی استعمال کرتے ہیں۔۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پہلے ہی اس حوالے سے رکاوٹیں دور کرنے کا حکم جاری کیا ہے فاضل بنچ نے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا