خیبرپختونخوا میں آوارہ کتوں کو مارنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں آوارہ کتوں کو غیرانسانی طریقے سے مارنے کا نوٹس لیتے ہوئے موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں آوارہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کا نوٹس لیا اور آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور محکمہ لائیو اسٹاک کو اس سلسلے میں متبادل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے مذکورہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں آوارہ کتوں کو مارنے کی موجود پالیسی غیر انسانی ہے، آوارہ کتوں کے انتظام و انصرام سے متعلق موجودہ پالیسی غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے لہٰذا محکمہ بلدیات اور لائیو اسٹاک دوسرے متعلقہ محکموں کے اشتراک سے ایک مؤثر متبادل پالیسی تیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed