پنجاب اسمبلی کے 2 مزید آزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کی طاقت مزید اضافہ ، پنجاب اسمبلی کے 2 مزید آزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے۔

پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 180 قصورسے کامیاب امیدوار احسن رضا خان اور پی پی 128 جھنگ سے کامیاب حاصل کرنیوالے کرنل (ر) غضنفر قریشی  نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کرنے کے بعد ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

ن لیگ کی نائب صدر و نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباددی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی، انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لےجاناچاہتے ہیں ، پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کی صوبائی نشستوں پی بی 41 اور 51 سے نو منتخب آزادارکان ولی محمد اور عبد الخالق نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت ا ختیار کی ہے۔

شہباز شریف نے ولی محمد اور عبد الخالق کون لیگ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کیلئے کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے، پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔

صدرن لیگ کا کہنا تھا کہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed