پرنٹنگ کاروبار سے منسلک تاجروں نے 35کروڑ کمالئے

جمعرات کے روز ہونے والے انتخابات میں پشاور میں پرنٹنگ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے 35کروڑ روپے سے زائدکا کاروبار کیا محلہ جنگی کے تاجروں نے پچیس کروڑ جبکہ جی ٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر پرنٹنگ ، پینا فلیکس ، پوسٹرز ، سے و ابستہ تاجروں نے دس کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے پرنٹنگ پریس اور پینافلیکس کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے تاجر نے پانچ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ پانچ سال بعد پرنٹنگ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کاروبار چمک اٹھا اور گزشتہ پانچ سالوں کا خسارہ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے موقع پر پورا کردیاہے محلہ جنگی میں کاروبار سے وابستہ فی تاجر نے تیس لاکھ روپے سے لیکر ایک کروڑ روپے تک کا کاروبار کیا ۔ انتخابات میں پرٹننگ پریس کا کاروبار عروج پر رہا بعض مقامات پر چوری کی بجلی بھی استعمال کی گئی ۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed