خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں نے بھی ووٹ ڈالے

ملک بھر میں ہونیوالے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں کی ووٹنگ ہوگئی۔صوبے کی تمام جیلوں سے 2 ہزار 327 قیدیوں نے پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں سے 2 ہزار 327 پوسٹل بیلیٹ پیپرز الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے ہیں۔محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل 39 چھوٹے بڑے جیل موجود ہیں، ان جیلوں میں 14 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed