سبی میں پی ٹی آئی انتخابی ریلی کے روٹ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق

سبی کے علاقے جناح روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی گزرتے ہی ایک زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں اور  لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا کوئٹہ کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔

ڈسٹرکٹ اسپتال سبی کے ایم ایس ڈاکٹر بابر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران بلوچ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت حماد خان ولد سرور خان، عبدالواسع ولد عبدالباسط، محمد رفیق ولد حسین بخش کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں سہراب خان، رونق کمار، نادر حسین، میر محمد اور عبدالحسیب شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

2 تبصرے. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed