شعیب جمیل
انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت میں فائرنگ کے واقع نے سیشن کورٹ کی سکیورٹی کا پول کھول دیاہے ، پشاور کے انتہائی احساس علاقے میں واقع جوڈیشل کمپلکس میں قائم انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں فائرنگ کے واقع نے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات پر کئی سوالات اٹھانا شروع ہوگئے ہیں،واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی بار اسطرح کے واقعات رونماہوئے ہیںاور ہر بار پولیس افسران بالا کی جانب سے آئندہ اسی طرح کے واقعات نہ ہونے کے وعوے کئے گئے مگر اے ٹی سی عدالت کے ناخوشگوارواقعہ نے سیکیورٹی کا پول کھول کررکھ دیا، اس کے ساتھ ساتھ مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے سیشن کورٹ پشاور کو اچھی اور بہتر قرار دیاجارہاہے جوکہ تشویش امر ہے ۔







