ملک بھر میں بجلی کا سنگین بحران ، طویل لوڈشیڈنگ جاری

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، جس کے باعث طویل لوڈشیڈنگ نے عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں موسمِ گرما کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، بجلی کا مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے باعث شہروں اور دیہات میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 22 ہزار میگاواٹ ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں اوسط پیداوار صرف 16 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔اس بڑے فرق کی وجہ سے شہری علاقوں میں 4 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔بحران کی وجوہات اور بند پاور پلانٹس بجلی کی صورتحال ابتر ہونے کی بنیادی وجہ گیس، فرنس آئل اور پانی کی شدید کمی بتائی جا رہی ہے جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند پڑے ہیں جس سے پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاور پلانٹس کے ساتھ کیے گئے ناقص معاہدوں کو ختم کرنے یا ان پر نظرثانی کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کا تمام تر مالی بوجھ مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کی صورت میں صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے۔لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کو اس وقت شدید شارٹ فال کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے سسٹم پر دبائو بڑھ گیا ہے۔عوامی ردعمل شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی گھنٹوں بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گھروں میں پانی کی قلت کا مسئلہ بھی پیدا ہو رہا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایندھن کی فراہمی یقینی بنا کر بند پلانٹس چلائے جائیں تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی آ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed