فیض حمید نے دھرنا کمیشن کو جواب جمع کرا دیا، حکومت کیخلاف سازش کے الزامات کی تردید

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں انہوں نے حکومت کے خلاف سازش کی تردید کی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے دیے گئے سوالات کے جواب دے دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کیے تھے۔جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی  شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے ، جس میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed