الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ناکام بنادی’ کفایت اللہ ایڈووکیٹ

شعیب جمیل

مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے صوبائی صدر کفایت اللہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم نے 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کے عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور الیکشن کمیشن کو انتخابی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ کی بروقت مداخلت کو سراہا۔ مردان بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات سے مستحکم اور نمائندہ حکومت یقینی ہو گی جو عوام کی خدمت میں معاون ثابت ہو گی۔ پی ایم ایل این کے صوبائی جنرل سیکرٹری اکبر یوسف، سیکرٹری اطلاعات سلیم شاہ ہوتی، سینئر نائب صدر حاجی فرہاد علی، نائب صدر تیمور آفریدی، فورم کے قائدین تاج غنی، دولت خان مہمند، عاطف نذیر، شبیر خان، صدر مسلم لیگ ن پشاور اشفاق احمد جھگڑا، صدر پی ایم ایل این مردان اسد خان سیکرٹری جنرل آصف اقبال بھی موجود تھے۔ پی ایم ایل این لائرز فورم نے تنظیم سازی اور متحرک مہم کے سلسلے میں مردان کا دورہ کیا۔ کفایت اللہ نے کہا کہ پی ایم ایل این لائرز فورم بار میں ایک مضبوط آواز ہے اور اس نے ہمیشہ قانونی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے صوبے بھر میں بار ایسوسی ایشن کے لیے فنڈز کی فراہمی پر سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن طارق افریدی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی فلاح و بہبود، سکل ڈویلپمنٹ اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے وکلا جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے وکلا سے کہا کہ وہ اختلافات سے دور رہیں اور اس نیک مقصد کے لیے کام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed