مشکلات کے باوجود انتخابات میں بھرپور مقابلہ کرینگے’ حمایت مایار

رپورٹ : محمد داؤد

ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی کسی کو برا بھلا نہیں کہا بلکہ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا تھا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے 1300 کارکنوں کی عظیم قربانیاں دیں لیکن اس کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی کو 2018 کے انتخابات میں دیوار سے لگا دیا گیا ۔ اب بھی ہمیں مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم انتخابات میں بھرپورمقابلہ کرینگے اور کامیابی حاصل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسوٹی ڈیجیٹل کو دئیے جانے والے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ سینئر صحافی امجد عزیز ملک سے گفتگو کرتے ہوئے حمایت اللہ مایار نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں صوبہ بھر میں جو ترقیاتی کام کئے اورعوام کی فلاح و بہبود کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی لیکن اس کے باوجود ہمارے کارکنوں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو دہشت گردی کا نشانہ بننے کے باوجود ان کی خدمات نظر انداز کر دی گئیں۔

اب بھی ضم شدہ قبائلی علاقوں میں عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابی جلسوں سے روکا جا رہا ہے جس کے پیش نظر وہ بھی لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہون نے پی ٹی آئی کے جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صوبے میں جلسے نہیں کر رہی بلکہ صوبہ بھر کے لوگوں کو جلسوں میں لے جایا جا رہا ہے اس لئے یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ ان کے جلسے کامیاب ہو رہے ہیں۔حمایت اللہ مایار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کہانی ختم ہو چکی ہے انہوںنے خیبر پختونخوا میں اپنی نو سال کی حکومت کے دوران بہت نقصان پہنچایا۔

ان کے دوو زراء اعلیٰ نے بے تحاشہ کرپشن کی اب انہیں ایک دوسری پارٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔گزشتہ انتخابات میں ایک دھماکے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسلام آباد منتقل ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں حمایت اللہ مایار نے کہا کہ اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ اسفندیار ولی کا نہیں تھا بلکہ تمام پارٹی رہنماؤں نے انہیں مجبور کیا تھا اور بعدازاں وہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت برطانیہ گئے تھے۔

ضلع مردان کے مئیر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے انہیں ایک پائی کی گرانٹ نہیں دی گئی جس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے جس نے بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کرنے کا بل پاس کیا۔ جس سے ان کی سوچ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔حمایت اللہ مایار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی دی گئی تاریخ پر انتخابات کروائے گا اگر ایسا نہ ہوا تو آئین پاکستان کیساتھ مذاق اور پاکستان کی بڑی بد قسمتی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed