غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ۔ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے، تاہم، 2 دسمبر 2023 کو مزید 2 ہزار 597 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ دو دسمبر کو جانے والے افغان شہریوں میں 832 مرد، 678 خواتین اور 1087 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 98 گاڑیوں میں 315 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد چار لاکھ 40 ہزار 909 تک پہنچ گئی ہے جبکہ یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed