آسٹریلین ہائی کمیشن اسلام آباد کے چار رکنی وفد نے آج انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان سے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت آسٹریلین ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کررہے تھے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا پولیس کے پیشہ ورانہ بالخصوص دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی پولیس سربراہ اختر حیات خان نے وفد کے ارکان سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و آمان کے قیام کے لیے اُٹھائے گئے موثر اقدامات کی بدولت کافی بہتری آئی ہے۔آئی جی پی نے وفد کے ارکان کو پولیس فورس کے جوانوں کی استعدادی صلاحتیں بڑھانے اورجدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وفد کے ارکان نے خیبر پختونخوا پولیس میں متعارف شدہ اصلاحات میں گہری دلچسپی لی اور ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ اور جدید تربیت کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وفد کے دیگر ارکان میں قونصلر ( پولیس لیزان) مسٹر جوش اوکونر، فرسٹ سیکرٹری ( پولیٹیکل) مس وکٹوریا بینکس اور پروگرام آفیسر فریحہ شمیم شامل تھیں۔
آسٹریلین ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد کی آئی جی خیبرپختونخوا سے ملاقات







