پونے: جنوبی افریقا کی ٹیم نے ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں کسی بھی عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی، ڈی کاک نے 3 چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 116 گیندوں پر 114 جبکہ وینڈر ڈوسن نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 118 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ڈیوڈ ملر نے 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور تیر رفتار نصف سنچری مکمل کی، جبکہ کپتان ٹیمبا باووما، ہین رچ اور ایڈن مکرم نے بھی 1، 1 چھکا لگایا۔







