شعیب جمیل
ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم کی عبوری ضمانت کی درخواست کی توثیق کردی۔ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی علی زمان اور ارباب فخرعالم ایڈووکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عرفان سلیم پر الزام ہے کہ اس نے 9 اور 10 مئی کوتوڑ پھوڑ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس ہر ملزم کے خلاف تھانہ فقیرآباد میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، گزشتہ ر کیس کی سماعت مکمل ہوئی ۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت کنفرم کرلی۔







