غیرقانونی چھاپے پر پولیس افسران سے جواب طلب

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد ایاز خان نے غیر قانونی چھاپے اور شہری کو حبس بے میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ پولیس افسران سے جواب طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز جب عدالت نے محمد بلال سکنہ دلہ زاک روڈ کی جانب سے دائر 22 اے درخواست کی سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد سبحان انچارج پہاڑی پورہ کارپوریشن کالونی چیک پوسٹ نے دیگر ساتھی پولیس اہلکاروں یاسر علی اور ایاز کے ساتھ ملکر درخواست گزار کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور درخواست گزار کو مارا پیٹا بعد میں وہ اسے اپنے ساتھ لے گئے لہذا عدالت غیر قانونی چھاپے اور حبس بے میں رکھنے پر مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیں عدالت درخواست پر مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے جواب طلب کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed