نوازشریف واپسی ،پرواز صبح 8 بجے دبئی سے اسلام آبا دکیلئے اڑان بھریگی

 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا ممکنہ پلان سامنے آگیا ، نوازشریف کیلئے فلائی دبئی کی ائیر بس320 کو بک کیا گیا ہے، پرواز 21 اکتوبر کی صبح 8 بجے دبئی سے اسلام آبا دکے لئے اڑان بھرے گی جہاں سے سابق وزیر اعظم حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف یو اے ای کی پرواز فلائی دبئی کے طیارے ائیربس 320 کو بک کیا گیا ،ائیر بس 320 میں 150 افراد کی گنجائش ہے جس کی پرواز کو مسلم لیگ ن کے امید پاکستان کا نام دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان لندن سے آنیوالے صحافیوں اور نوازشریف کے رفقاکو لے کر 21 اکتوبر کو دبئی سے صبح آٹھ بجے اسلام آباد کیلئے اڑان بھرے گی ،لگ بھگ 11 بجے لینڈ کرنے کے بعد میاں نواز شریف عدالتی فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت میں حاضر ہوں گے یا ائیرپورٹ پر ہی ان سے حفاظتی مچلکوں پر دستخط کروائے جا سکتے ہیں ، حفاظتی ضمانت کے بعد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed