خانہ کعبہ میں فلسطینیوں کے لیے رقت آمیز دعا کی ویڈیو

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں میں آج نمازِ جمعہ سے قبل امام کعبہ شیخ اسامہ خیاط نے اسرائیلی بمباری کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعا کرائی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ کی فلسطینیوں کی نصرت کے لیے کرائی گئی دعا نے آج لاکھوں زائرین کو رلا دیا۔ صحن خانہ کعبہ آمین سے گونج اُٹھا۔

شیخ اسامہ خیاط نے دعا کرائی کہ اے اللہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت فرما۔ اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرما۔ اے اللہ ان کی سامنے سے، پیچھے سے اور دائیں بائیں سے حفاظت فرما۔

اے اللہ تو فلسطینیوں کا حامی، مددگار، محافظ اور وکیل بن جا اور ان کا بھی جو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اے اللہ ہم پناہ مانگتے ہیں کہ وہ مظلوم ظالموں کے ہاتھوں قتل نہ ہو جائیں۔

مسجد الحرام کے علاوہ سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی فلسطین کے حق میں دعا کرائی گئی جب کہ دنیا بھر میں بالعموم اور مسلم ممالک میں بالخصوص اسرائیل کی ناکامی اور حماس کی فتح کی دعا کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed