چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر کیسز میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی دیگر کیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے گئے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں میں استدعا کی گئی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) قومی احتساب بیورو(نیب) اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed