خیبرپولیس کا پولیو مہم میں سکیورٹی دینے سے انکار

خیبر(نمائندہ کسوٹی )

خیبر پولیس نے پولیو مہم کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کا بائیکاٹ کردیا تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں پیر کے روز سے پولیس مہم شروع ہوگی تاہم ذرائع کے مطابق خیبر پولیس نے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے خیبر پولیس کے سینئر اہلکاروں نے خیبر پولیس واٹس آپ گروپس میں باقاعدہ احکامات جاری کردی ہے جس میں خیبر کے تمام پولیس و لیویز فورس کو پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر پولیس اہلکاروں سے 30 لاکھ روپے جرمانہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔خیبر سینئر پولیس اہلکاروں نے رابطہ پر بتایا ہے کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی سے بائیکاٹ کا اعلان اکیلے خیبر پولیس کا اعلان نہیں ہے بلکہ تمام قبائلی اضلاع پولیس کا مشترکہ اعلان ہے۔خیبر پولیس ذرائع کے مطابق خیبر پولیس کے 375 پولیس اہلکاروں کا پشاور میں پولیو مہم سیکیورٹی کے لئے لیسٹ بنایا گیا ہے لہذا ان میں سے ایک بھی پولیس اہلکار پشاور میں پولیو مہم ڈیوٹی کے لئے نہیں جائے گا اور خیبر کے جن پولیس اہلکاروں کا پشاور کے مختلف تھانوں میں تعیناتی کا آرڈر جاری ہوا ہے وہ پولیس اہلکار بھی پشاور میں ڈیوٹی جوائن نہیں کرینگے۔خیبر پولیس سینئر اہلکاروں کے مطابق قبائلی اضلاع پولیس کو خیبرپختونخوا پولیس میں ضم کردیا گیا ہے لیکن تاحال قبائلی اضلاع پولیس کو کسی قسم مراعات نہیں دی گئی ہے اور نہ بنیادی سٹرکچر بنایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed