انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کی بجائے 14 اکتوبر کو ہو گا۔
اس حوالے سے ذرائع نےدعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ میچز کے ری شیڈول معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشاورت جارہی ہے۔ذرائع کے پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل اور ٹیم مینجمنٹ کے مابین مذاکرات جارہی ہیں جس کے بعد میچز کے ردو بدل پر فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)جے شاہ نے پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کی ہے۔جے شاہ نے کہا کہ ممبرز ممالک کے اعتراضات کے بعد میچز کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا وینیو احمد آباد ہی ہوگاجبکہ تاریخ تبدیل کی جائے گی۔







