صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی خلع لے لی

معروف گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کی۔

یاد رہے اس سے قبل صنم ماروی نے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال سے تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہرسے صنم ماروی کے 3 بچے ہیں۔

ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔

صنم ماروی نے علیحدگی کے معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا اور کہاکہ میں ایک شادی کروں یا چار، یہ میری مرضی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed