پشاور: باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ پر خودکش حملے میں تفتیشی اداروں نے ابتدائی معلومات حاصل کرلیں۔ حملہ آروں کے زیر استعمال گاڑی پنڈی سے چوری کی نکلی۔
باڑہ خودکش حملہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی، پھر ہینڈ گرینیڈ پھینکے ۔
دہشت گرد گیٹ کے قریب آئے تو پولیس کی فائرنگ سے ان کے خود کش جیکٹ پھٹ گئے ۔ تفتیشی ٹیم گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی جو چوری ہوئی تھی
باڑہ حملہ آور کے زیراستعمال گاڑی ایک ہفتہ پہلے راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی







