مزارات پر آن لائن نذرانوں کی وصولی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز

لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے مزارات پر ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا، ”نذرانہ آن لائن ” کے ذریعے ملکی و غیر ملکی عقیدت مند مزارات پر آن لائن چندہ جمع کراسکیں گے۔

سیکریٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے نذرانوں کی کلیکشن ذیادہ شفاف ہوگی، آن لائن ڈونیشن کے ذریعے اندرون وبیرون ملک سے ملنے والی رقم مزارات کی تعمیر و ترقی اور زائرین کی فلاح و بہود پر خرچ ہوگی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران کے ساتھ مزارات پر آن لائن نذرانوں کے حوالے سے ایوان اوقاف میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مزارات کی سیکیورٹی اور وقف پراپرٹیز کی سرویلنس، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed