چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹرائل کے خلاف سماعت کرنے والے چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کے ذریعے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یقین ہے کہ اِس بنچ سے شفاف اور غیر جانب دارانہ انصاف نہیں ملے گا، استدعا ہے کہ چیف جسٹس چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرلیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed