سند ھی زبان سے متعلق بیان پر نصیر الدین شاہ نے معافی مانگ لی

لیجنڈری بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کو سندھی زبان سے متعلق بیان خاصا مہنگا پڑ گیا جہاں اداکار کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا وہیں اداکارہ منشا پاشا بھی خاموش نہ رہ سکیں۔حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ ’سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی ہے‘۔نصیر الدین شاہ کے انٹرویو کلپ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ منشا پاشا نے ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا کہ بطور قابل فخر سندھی جو کہ گھر میں سندھی بولتی بھی ہوں، میں اس رائے سے اختلاف کرتی ہوں۔ نصیر الدین شاہ کا سندھی زبان سے متعلق بیان، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا، اداکار کے بیان پر دلچسپ تبصروں اور تنقیدی ردعمل کے ذریعے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed