پشاور پولیس لائن میں ہونے والے خود کش حملے کے شہداء اور زخمیوںکے لئے اٹھائیس کروڑ 45لاکھ روپے کا فنڈ کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے تیس جنوری کو چارپولیس لائن میں ہونے والے دہشت گردی کے سانحہ میں 85سے زائد افراد شہید اور 233سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ جن کی فیملیز کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی جانب سے اس سلسلے میں 28کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی تھی ، جسے وزارت خزانہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو جاری بھی کردیا گیاتھا تاہم چارمہینے گزرنے کے باوجود پشاور پولیس لائن کے دھماکے میں شہید اور زخمیوں کے اہل خانہ کو وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی نہ ہو سکی ۔ مالی امداد کی فراہمی کا وعدہ چارمہینے گزرنے کے باوجود ایفاء نہ ہو سکا ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے ۔







