بجلی کے اخرات کو کم کرنے کے لئے پشاور سمیت صوبے بھر میں پولیس دفاتر کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ٹریفک چوکی کو سولر انرجی پرمنتقل کردیا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر کو سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا ۔ مرحلہ وار طور پر پشاور پولیس لائن ، سی پی او آفس ، کو سولر انرجی پرمنتقل کردیا جائے گا ۔ دوسرے مرحلے میں صوبے کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کے دفاتر ، ڈی آئی جیز کے دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا ۔ بجلی کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے یہ اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ بجلی کی مد میں پولیس دفاتر کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایا جات پیسکو کے ہیں ۔ بجلی اخراجات پر قابو پانے کیلئے مختلف دفاتر میں تیس سے 45میگا واٹ تک بجلی حاصل کرنے کے لئے سولر سسٹم لگایا جائے گا ۔ سولر سسٹم کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے فنڈ بھی طلب کیا تھا







