غیرت کے نام پر لڑکی قتل’ خفیہ تدفین کی کوشش ناکام’ ملزم گرفتار

شعیب جمیل

پشاور پولیس نے غیر ت کے نام پر 15 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد نعش خفیہ طور پر دفنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واردات میں ملوث مقتولہ کے والد سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تھانہ انقلاب پولیس کو اطلاع ملی کہ کو چیان قلعہ میں 15 سالہ لڑکی کوغیرت کے نام پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے بڑی بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان جرم چھپانے کی خاطر میت کی تجہیز و تدفین کی تیاری کر رہے ہیں،اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی صدر سر کل محمد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب خالد خان آفریدی اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل نے چھاپہ زنی کے دوران بر وقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملوث ملزمان احسان اللہ ولد فرید اللہ،جمعہ گل اور محمد گل پسران اختر خان کوگر فتار کرلیا گیا،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر مسماة(ر)کے قتل میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتارملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed