جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور دولت خان نے ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم موسی کو تفتیش کے لیے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالہ کردیا ہے، گزشتہ روز جب پولیس اہلکاروں نے ملزم موسی کو عدالت میں پیش کیا تو اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم موسی خان ریڈیو پاکستان میں آگ لگانا والا مرکزی ملزم تھا جسے پشاور کے علاقہ پخہ غلام سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے اور ملزم کی شناخت سوشل میڈیا پر وائرل مختلف فوٹیجز سے کی گئی سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو تفتیش کے لیے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ شرقی پولیس کے حوالہ کردیا







