شعیب جمیل
پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ نودیہہ بالا میں نامعلوم افراد نے 2جوانسال لڑکوں کو وحشیانہ تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کردیاجن کی نعشیں قبرستان سے برآمد ہوگئیں، ذرائع کے مطابق مقتولین کے ہاتھ پاں باندھ کر ان پر تشدد کیا گیا اور بعد ازاں ان پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ نودیہہ بالا روڈ ختم نبوت چوک میں قبرستان کے قریب2نوجوانوں کی نعشیں پڑی ہیں جن کے ہاتھ پاں بندھے ہوئے ہیں، اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو وہاں واقعی دو نوجوانوں کی نعشیں پڑی تھیں جنہیں نامعلوم افراد نے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق مقتولین ظاہری طور پر نشئی معلوم ہوتے ہیں جن میں ایک کی شناخت ذیشان ولد مزمل ساکن شگئی ہندکیان کے نام سے ہوگئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی۔







