شعیب جمیل
تھکال پولیس سٹیشن کی حدود میں گھر کے اندر سے دو جو اں سالہ دوستو ں کی نعشیں بر آمد ہو ئی، جسے پولیس نے تحو یل میں لیکر پو سٹمار ٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا مقتولین دونو ں گہرے دوست تھے۔ ابتدائی تفتیش کیدوران معلوم ہوا کہ دونو ں مقتولین آئس نشہ کے عا دی ہیں ایک چا قو کے وار سے قتل ہو ا جبکہ دوسرے کوفائر نگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ تھکال پولیس کے مطابق گزشتہ روز انکو اطلا ع ملی کہ تھکال کے علا قے کندے اکا زئی میں گرھ کے اندر دو قتل شدہ نعشیں پڑی ہیں جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عالم زیب ولد جہا نزیب عمر 27سال اور نعما ن ولد نظام سکنہ شیخ کلے متھرا سے ہو ئی ہے۔ دونو ں آ پس میں گہرے دوست ہیں۔ تفتیشی پولیس ا ٓفیسر کے مطابق مقتول عالم زیب کی دو بیویاں تھیں جو ناراض ہو کر اپنے اپنے مہپکے چلی گئی ہیں او ر مقتول عا لم زیب گھر میں اکیلا رہتا ہے ابتفائی تفتیش کیدوران معلوم ہوا کہ مقتول نعما ن نے اپنے والد کو بتایا کہ اس کو اپنے دوست عالم زیب نے فون پر کا ل کر کے بلا یا ہے جسکے بعد نعما ن عا لم زیب کے گھر ا ٓگیا اور اگلے روز دونو ں کی قتل شدہ نعشیں گھر کے اندر سے ملی ہیں تفتیشی آ فیسر کے مطابق مقتول عالم زیب کو چھریو ں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ہے جبکہ نعما ن کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے پولیس نے دونو ں آلہ قتل بر آمد کر لئے