پشاور پولیس نے رواں سال آئس پروگراس جاری کردی۔

پشاور پولیس نے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کی خاطر آئس کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا گیا،رواں سال کے دوران پشاور کے تمام ڈویژنز میں آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کو مزید تیز کیا گیا،رواں سال دوران اب تک اعداد شمار کے مطابق آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث 650 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں،جبکہ مکروہ دھندے میں ملوث 722 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 101 کلوگرام کے قریب آئس برآمد کی گئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کے بعد پشاور سنٹرل جیل کے سلاحوں کے پیچھے دھکیل دیئے ہیں.ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے جاری کریک ڈاون کے تحت ہونے والی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے اور آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ کارروائیوں کی بدولت شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید تقویت پائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed