کل تک مولانا فضل الرحمٰن مہنگائی کیخلاف احتجاج کرتے تھے، اب خاموش ہیں: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کل تک مولانا فضل الرحمٰن مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے تھے، اب ان سمیت پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں مہنگائی پر خاموش ہیں۔

سراج الحق نےخیبر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے قبائلی علاقہ جات تباہی کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی امریکا کے غلام ہیں، ان دونوں کے درمیان جنگ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ اقتدار کے لیے ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سب نے مل کر توشہ خانہ کو لوٹا، توشہ خانہ کی گھڑی کو دبئی کے بازار میں فروخت کیا گیا، شرم کا مقام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed