خیبر پختونخوا پولیس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے’ یورپین یونین سفیر ڈاکٹر رینا

شعیب جمیل

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان سے یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکانے گزشتہ روز ان کے دفتر واقع سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص پولیس کے پیشہ ورانہ اُمور اور یورپین یونین کے تعاون سے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپین یونین کی سفیر نے آئی جی پی اختر حیات خان کو خیبر پختونخوا پولیس کی سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی سربراہی میں خیبر پختونخوا پولیس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکانے آئی جی پی سے پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے پر تعزیت کی اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبے میں امن و امان کو درپیش چیلنجز اور پولیس کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پی نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ فورس کا کردار ادا کررہی ہے اور اس جنگ میں اب تک خیبر پختونخوا پولیس کے 2ہزار سے زائد ہر رینک کے افسروں و جوانوں نے قربانیاں دی ہیں۔ پڑوسی ملک سے اتحادی ملکوں کی واپسی اور جدید ہتھیار و اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں آنے سے پولیس فورس پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بالخصوص جنوبی اضلاع میں پولیس کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ تاہم آئی جی پی نے کہا کہ کئی ایک درپیش چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود خیبر پختونخوا پولیس بے انتہا دلیری اور جرات کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed