شعیب جمیل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پولیس لائن دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،گورنر کے پاس اختیار ہے کہ گورنر 90 دن کے اندر انتخابات کا تاریخ بتائے گا وزیراعلی نہ بھی بتائیں تو گورنر کا اختیار ہے کہ وہ انتخابات کی تاریخ بتائے، الیکشن نہ ہونے یا منعقد نہ کرانے کا کام سیکورٹی ایجنسیوں کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے ان خیالات کا اظہار سابق گورنر شا فرمان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور تیمور سلیم جھگڑا بھی موجود تھے سابق گورنر خیبر پختونخوا شا ہفرمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے گورنر کا انتخابات سے متعلق خط سے بہت افسوس ہوا،موجودہ گورنر آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہا ہے، گورنر نے غلط ایڈوائس دی ہے،آج کے حالت تو ماضی سے کافی بہتر ہے، انہوںنے کہا کہ ہم نے نیٹو کا راستہ روکا،کسی دوسرے ملک کو راستہ نہیں دیا اپنی مفاد کو دیکھتے ہوئے پالیسی بنائی جس کی وجہ سے ملک میں امن آیا،موجودہ حکومت کا سب کچھ باہر ہے،اس لئے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے،پی ڈی ایم کی حکومت کا اپنا اختیار نہیں،کوئی ان پر اعتبار نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی خیرات دینے کو تیار ہے







