ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ایس ڈی او پیسکو کینٹ سب ڈویژن شوکت اللہ خان محسود کی قیادت میں پیسکو ٹیم اور کینٹ پولیس کا کینٹ ٹو اور ڈگری کالج فیڈرز کے علاقوں مدنی ٹائون’شاہ عالم آباد’کرسچن کالونی و ملحقہ علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن’ بجلی کے 19ڈائریکٹ کنڈے ہٹا دیئے ‘ دو بجلی چورموقع پر گرفتار جبکہ 7ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں بجلی چوری کے مراسلے بھجوا دیئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبرپختونخواہ سردار عارف خان سدوزئی کی ہدایت پر ایکسین پیسکو رورل ڈویژن رضوان للہ مروت کی ہدایت پر سپرٹینڈنٹ منصورخان محسود’ پیسکو ٹیم اور مقامی پولیس کے ہمراہ ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن شوکت اللہ خان محسود کی قیادت میں کینٹ ٹو فیڈر اور ڈگری کالج فیڈر کے علاقوں مدنی ٹائون’شاہ عالم آباد’کرسچن کالونی و ملحقہ علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا ‘ اس دوران پیسکو ٹیم نے ان علاقوں میں غیرقانونی طور پر لگائے گئے بجلی کے ڈائریکٹ 19کنڈے موقع پر اتار دیئے جبکہ دو بجلی چوروں کو موقع پر گرفتارکرلیا’ اس طرح 7بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے مراسلے تھانہ کینٹ کو بھجوائے گئے ‘ اس موقع پر ایس ڈی او پیسکو کینٹ سب ڈویژن شوکت اللہ خان محسود کا کہنا تھا کہ پیسکو ہمارا قومی اثاثہ ہے ‘ بجلی چور قوم اور پیسکو کے دشمن ہیں ‘ بجلی چوری ناقابل برداشت جرم ہے ‘بجلی چوروں کیخلاف پیسکو کی کاروائیاںجاری رکھی جائینگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed