منشیات سمگلر ز کو مجموعی طورپر 21سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

شعیب جمیل

پشاور کی چائلڈپروٹیکشن کورٹ کی جج حنامہوش نے بھاری مقد ار میں منشیات سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار دوملزمان کو جرم ثابت ہونے پرمجموعی طورپر21سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کے سزا سنادی ۔ استغا ثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اے این ایف کے اسپیشل پراسیکیورٹر عرفان الرحمان نے کی۔ استغا ثہ کے مطابق گرفتار ملزمان فہیم خان اور عادل پر الزام ہے کہ انکے گھر سے اینٹی نارٹکس فورس نے 7.200کلوگرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف 18مئی 2021کو انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعداے این ایف نے مکمل چالان عدالت میں جمع کرایا ، گزشتہ روز ملزمان کاٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اورثبوتوں کی بناء پر ملزم فہیم کو چودہ سال قید اور پانچ لاکھ جبکہ ملزم عادل کو سات سال اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانوںکی عدم ادائیگی کی صور ت میں ملزمان کومزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارناہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed