پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی منگل کو انتہائی عقیدت وا حترام کے ساتھ منائی جائیگی ، پشاور سمیت ملک بھر میں اس حوالے سے خصوصی تقریبات بھی منعقد ہو گی ، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی ، جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور رہنماء لاڑکانہ بھی پہنچ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذیلی تنظیموں کی جانب سے بھی خصوصی تقریبات اس ضمن میں منعقد کی جائیگی ۔







