پشاور، کرنسی مارکیٹ کو کھولنے کے احکامات جاری۔

 

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین خان اور جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سٹی مارکیٹ پشاور کو ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے جب درخواست گزار حاجی وکیل کی درخواست کی سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزار کے وکیل دانیال اسد چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے دوران درخواست گزار کی سٹی مارکیٹ کو سیل کردیا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے کیونکہ کرنسی کے غیر قانونی اقدام میں درخواست گزار ملوث نہیں بلکہ درخواست گزار تو سٹی مارکیٹ کے مالک ہے اس دوران عدالت میں ایف آئی اے کے موجود اہلکار کو عدالت نے واضح کردیا کہ کیا غیر قانونی کاروبار سے مارکیٹ کے مالک کا تعلق ہے؟ آپ لوگ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف علیحدہ مقدمات درج کریں عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مارکیٹ ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed