ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور آفتاب اقبال نے ریڈ زون میں مظاہرہ کرنے کے الزام میں ملوث پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی اور سابق ضلع ناظم ارباب عاصم سمیت پانچ افراد کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ عبوری ضمانت کی درخواست پشاور بار کے صدر علی زمان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی تھی اور فاضل عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ استعاثہ کے مطابق ایم پی اے فضل الہی ، سابق ناظم پشاور ارباب عاصم اور پی ٹی آئی پشاور کے دیگر تین عبدیدار احمد سلیم ، مینا خان اور ایا ز پر اترام ہے کہ انہوں نے عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ پر پنجاب وزیر آباد میں حملے کے بعد پشاور میں سینکڑوں کارکنان نے خیبر روڈ کے ریڈ زون میں مظاہرہ کیا تھا جس میں مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر پتھرا کیا تھا اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر چڑھ کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی ۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی اور مذکور ملزمان کو اس کیس میں نامزد کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا اور مقدمے میں نامزد افراد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کرائی تھی جس کی سماعت مکمل ہونے پر عبوری ضمانت کی توثیق کر دی گئی۔







