سینیٹرسلیم سیف اللہ کی کتاب زندگی تیرا شکریہ کی تقریب رونمائی

محمد داود
پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خود مختار کے لئے سیاسی جماعتوں کیساتھ سیف اللہ خاندان کی جدوجہد بھی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی کیونکہ اس کیلئے سیاست دانوں کو بہت صعبتیں بر داشت کرناہیں پڑیں ہیں تاہم اس کی مخالف قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط کر نے کے سفر میں سیف اللہ خاندان اور خصوصی طور پرسابق سینیٹر سلیم سیف اللہ کی خدمات کسی پوشیدہ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد نے مقامی ہوٹل میں سیلم سیف اللہ خان کی کتاب ”زندگی تیرا شکریہ ” کی تقریب رونمائی سے بطور مہمان خصو صی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کا سیف اللہ خاندان سے تعلق سات دہائیوں پر محیط ہے جس میں ہم نے اس خاندان کو ہر امتحان میں سرخروپایا انہوں نے ملک میں جمہوریت اور اصولی سیاست فروغ دینے میں اہم کر دارادا کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ سلیم سیف اللہ نے ایک بھر پور سیاسی کیرئیر گذارنے کے بعد قلم اٹھا کر نہایت عمدہ کام کیا ہے یہ کتاب یقینی طور آنے والی نسل کے لئے سرمایہ ثابت ہو گی خصوصی طور انہوں نے جس بے باق انداز میں ملک کی سیاست اور اپنے کاروبار ی و معارشرتی تجربات پر قلم اٹھایا یہ ان ہی کا شیوہ ہے۔ امید ہے آنے والی نسل اس سے فائدہ اٹھائے گی ۔ قبل ازین سلیم سیف اللہ خان نے اپنی کتاب ”زندگی تیر ا شکریہ ” پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عرصہ سے اپنے ساتھیوں اور سینئر ز کو کتاب لکھنے کے بارے میں مشورہ دیتا رہتا تھا ان شخصیات میں سابق صدر مملکت غلام اسحاق خان اور دو سابق وزرا اعلی بھی شامل ہیں مگر کسی نے بھی بوجوہ ہامی نہیں بھر ی کیونکہ ہمارے میں ملک اکثر شخصیات اختلافات و لوگوں کے ناراض ہونے کے باعث کتاب لکھنے سے کتراتے ہیں تاہم میں نے یہ جرات کر نے کی کوشش کی اور ایک کتاب لکھ ڈالی اگر اس میں کسی دل آزاری ہو ئی ہو تو میں اس کیلئے معذرت کر تا ہوں تاہم اتنا کہوں گا میں نے جو محسوس کیا اس کو ضبط تحریر میں لایا ہوں ۔ اس موقع پر صدر محفل ہلا ل امیتاز ملٹری لیفٹنٹ جنرل ( ر) علی قلی خان نے کہا کہ سیف اللہ خاندان کا آزادی سے قبل کے زمانے سے خطے و ملک کی خدمات میں پیش پیش رہا ہے انہیں اپنی پھپھو کلثوم سیف اللہ اور خود سیف اللہ خان نے بہت محبت دی اس کے بعد انکے بچوں کیساتھ بھی ایک اچھی زندگی گزاری میں اپنے خاندان کی طرف یہاں پر آنے والے تمام مہمانوں کا مشکور ہوں ۔ تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پائو نے کہا کہ سیف اللہ خاندان کی ملک اور صوبے کے لئے خدمات کسی پوشیدہ نہیں ہیں اس خاندان کیوجہ سے آج بہت سے خاندانوںکے چولھے جل رہے ہیں انہوں نے محکمہ سوئی گیس سمیت مختلف محکموں میں ہزاروں لوگوں کو نوکریاں دی اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اہم کر دار ادا کیا ۔ تقریب سے سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر سا بق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شکیل درانی نے بھی اظہار خیال کیا ہے اور ایک بہتر کتاب لکھنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شکیل درانی نے کہا کہ سلیم سیف اللہ کی کاوش کو دیکھتے ہوئے انہیں مزید بھی لکھنا چاہیے اور خیبر پختونخوا کے مسائل پر بھی سیر حاصل معلومات فراہم کرنے چاہئیں تاکہ یہ بعد کے لئے سامایہ ثابت ہو سکے ۔ تقریب میںصحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کتاب ”زندگی تیر ا شکریہ ” کی باقاعدہ رونمائی کی گئی اور سلیم اللہ خان نے مہمان خصوصی وسیم سجاد کو اپنی کتاب پیش کی ۔

کتاب میں شائقین کی گہر ی دلچسپی بہتر ین کاوش قرار
پشاور (نیوزر پورٹر) سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کی” کتاب زندگی کا تیرا شکریہ ”کی تقریب رونمائی کے دوران شائقین کتب بینی نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کتاب کے حصول کی کوشش کی ۔ مذکارہ کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیاسی تاریخ ،جغرافیائی صورت حال اور اعلی شخصیات کے واقعات و اقدامات پر راقمطرازی کی گئی ہے ۔مصنف چونکہ خود زیر ک ساست دان ہیں اسلئے اس سے عام شائقین سمیت سیاسیات کے طلبا بھی فائدہاٹھاسکتیہیں۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed