پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا، سینئر رہنما، وزیراعظم کیمعاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکے کی۔







