پی ٹی آئی رہنماحامد زمان کی درخواست ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنماحامد زمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے حامد زمان کو دس لاکھ کے مچلکیجمع کرانیکی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں حامد زمان کو رواں ماہ 7 اکتوبر کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ انصاف ٹرسٹ کے اکاونٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا، حامد زمان اس وقت انصاف ٹرسٹ کے سیکریٹری تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed