قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فارم میں واپسی پر بھارتی صحافی بھی خوشی سے نہال ہوگیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت بابراعظم کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔جہاں دنیا بابر اعظم کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر واہ واہ کر رہی ہے وہیں بھارتی صحافی بھی بابراعظم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
We waited King..😭 Love u @babarazam258 ♥️#BabarAzam #PAKvsEng #Rizwan pic.twitter.com/BWylULC5vD
— Avinash Aryan (@AvinashArya09) September 22, 2022
اویناش آریان نامی بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر بابر اعظم سے متعلق متعدد ٹوئٹس کی ہیں۔
Babar Azam..You beauty. King is back. Jiyo Sher. Legend in Making. What a Player. #BabarAzam𓃵 #BabarAzam #PAKvsEng @babarazam258
— Avinash Aryan (@AvinashArya09) September 22, 2022
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی پرفارمنس کا انتظار کیا کنگ، مجھے آپ سے پیار ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی صحافی کا لکھنا تھا کہ خوبصورت بابر اعظم، بادشاہ واپس آ گیا ہے، جیو شیر، کیا کھلاڑی ہو آپ۔







