سرفراز احمد پر نیشنل T20 کپ میں جرمانہ عائد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جرمانہ عائد کر دیا گیا۔کراچی اور بلوچستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پی سی بی لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے خلاف میچ میں سرفراز احمد نے آوٹ ہونے کے بعد نامناسب رویہ اپنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed