بورس جانسن کی کابینہ میں استعفوں کا سلسلہ جاری

بورس جانسن پر کابینہ اور حکومتی عہدیداروں کے عدم اعتماد کا سلسلہ جاری ہے، کابینہ میں نئے وزرا کی تعیناتیوں کے باوجود استعفوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔منسٹر فار چلڈرن ول کوئنس اور سالسٹر جنرل الیکس چاک بھی عہدوں سے مستعفی ہوگئے، منسٹر برائے اسکولز رابن واکر نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔پارلیمانی پرائیوٹ سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ لارا ٹروٹ کے ساتھ ساتھ پارلیمانی پرائیوٹ سیکریٹری برائے ویلز ورجینیا کروسبی بھی عہدے سے مستعفی ہونے والوں میں شامل ہیں۔کینیا اور مراکش کے لئے تجارتی ایلچیوں تھیو کلارک اور اینڈریو موریسن نے بھی عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کابینہ،حکومتی عہدوں سے مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed