وفاقی وزیر رانا تنویر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو پی پی 140 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے مراسلہ جاری کیا۔رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سیخطاب کیا تھا۔مراسلے کے مطابق ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔رانا تنویر کو 4 جولائی دوپہر ایک بجیخود یا نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed